نواب شاہ(نیوز ڈیسک)نواب شاہ کےقریب قاضی احمد لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ،جس میں 2 ڈاکوﺅں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔پولیس کےمطابق قاضی احمد لنک روڈ ڈاکوﺅں نے مبینہ طو ر پر پولیس موبائل پر فائرنگ کردی،جس کے جواب میں پولیس اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں2 ڈا کو زخمی ہوگئے۔ ڈاکوﺅں کی قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کا مزید کہناتھا کہ گرفتار زخمی ڈاکوﺅں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمی ڈاکووں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے