پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت کاترقیاتی پروگرام ،، 6ماہ میں کیا ہوا؟ نئے پاکستان کے دعویداروں کیلئے لمحہ فکریہ،خیبر پختونخوا حکومت ترقیاتی پروگرام برائے 2015-16کی پہلی ششماہی مےں صرف17فےصد رقم خرچ کرسکی،ترقیاتی منصوبوں کیلئے 175ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 2015-16کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 175ارب سے زائد رقم مختص کی تاہم مالی سال کے پہلے چھ ماہ گزر نے کے بعد اب تک صرف 31ارب 12کروڑ ہی خرچ ہو سکیں جو مختص فنڈ کا صرف 17.77فیصد ہے،پہلے چھ ماہ کے دوران سب سے زیادہ فنڈ محکمہ جنگلات نے 45فیصد خرچ کیاہے،حکومتی ترجیحات میں شامل ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے مختص 15ارب سے زائد میں سے صرف ایک ارب 84کروڑاستعمال کرسکے۔ صحت کیلئے مختص12ارب44کروڑ سے اب تک صرف ڈیڑھ ارب ہی خرچ کئے جا سکے ہیں،ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ،محنت اور ماحولیات کےلئے مختص ترقیاتی پروگرام کا ایک فیصد بھی خرچ نہ کرسکے،جبکہ 14صوبائی محکموں نے ترقیاتی فنڈکافیصدکے اعتبار سے ایک ہندسہ بھی عبور نہیںکیا ۔