پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب ایران تنازعہ ،پاکستان فریق بنا تو۔۔۔!اسفند یار ولی کا انتباہ

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)سعودی عرب ایران تنازعہ، اسفند یار ولی بھی بول پڑے،حکومت پر افغانستان میں مداخلت کاسنگین الزام بھی عائد کردیا، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے ایران اورسعودی عرب کے درمیان موجودتناﺅکے خاتمے پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوںممالک باہمی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔منگل کو جاری بیان میں اسفندیارولی خان نے کہاکہ پاکستان دواسلامی ممالک کے درمیان فریق نہ بنے جب بھی پاکستان کسی اتحاد میںشامل ہوایافریق بناتوقوم کوخمیازہ بھگتناپڑا۔ افغانستان میں مداخلت کی وجہ سے پاکستان آج تک مشکلات کاشکارہے۔افغانستان،ہندوستان اورپاکستان کے درمیان حکومتی سطح پرامن کے قیام کےلئے کوششوں کوسبوتاژکرنےوالی قوتیں ایک بار پھرسازشوں میں مصروف ہیں ۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہدخان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں پارٹی سربراہ اسفند یار ولی خان نے پٹھان کوٹ ہندستان میں حملے اور بھارتی سفارتخانے مزار شریف افغانستان کے حملے بھی باہمی تعاون کو ختم کرنے کی کارروائیاں ہیں،تینوںممالک کی منتخب عوامی حکومتیںجراتمندی سے کام لےکر بات چیت کے ذریعے ایسالائحہ عمل بنائیں تاکہ امن کی طرف کی گئی پیش قدمی کو روکانہ جا سکے، تینوںممالک کے سربراہان کوچاہئے کہ امن کے دشمنوں کے مذموم عزائم کوناکام بنانے کےلئے مذاکرات کا عمل جاری رکھیں ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…