بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

شکریہ۔کراچی میں سیکورٹی اداروں نے وہ کردکھایا جس کی ہر پاکستانی خواہش کرتاہے

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی پولیس نے سالانہ رپورٹ 2015تیار کر کے اعلی حکام کو ارسال کردی ہے، رپورٹ کے مطابق شہر میں دہشتگردی، قتل ،اغوا برائے تاوان، کار اسنیچنگ اور ڈکیتیوں سمیت سنگین جرائم کم ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2015کے دوران 874 قتل ،ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ 153افراد بنے جبکہ دہشتگردی کی 32 وار داتیں ہوئیں،ایک برس کے دوران قتل کی وارداتوں میں 68،ٹارگٹ کلنگ میں 26اور دہشتگردی میں 82فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کی تعداد57فیصد سے زائد کمی کے ساتھ 36 رہی جبکہ بھتہ خوری کی210 وارداتوں ہوئیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں60فیصد سے زائد کمی ہوئی ۔کراچی پولیس کی حیران کن رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں 27فیصد سے زائد کمی ہوئی اور گزشتہ برس صرف 766وارداتیں ہوئیں، 2015میں گاڑیاں چھینے جانے کا گراف 70 فیصد سے زائد گرا اور صرف 329گاڑیاں چھینی گئی، گاڑیوں کے چوری ہونے کی شرح میں بھی 53فیصد سے زاید کمی ہوئی اور 1775چوری کی گئیں، موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 45فیصد سے زاید کمی ہوئی تاہم چوری کی شرح 5فیصد سے زائد بڑھ گئی۔گزشتہ برس1605مقابلوں میں 165دہشتگرد،2بھتہ خور اور384ڈاکو مارے گئے جبکہ 872گروہ پکڑے گئے۔2015میں496دہشتگردوں،342قاتلوں،22اغوکاروں اور116بھتہ خوروں سمیت 31ہزار سے زائد ملزمان پکڑے گئے جن سے ایل ایم جی، ایس یم جی سمیت مختلف اقسام کے6620ہتھیار اور 9خود کش جیکٹس سمیت 123کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، گزشتہ برس79 جبکہ 2014میں 142اہلکار قتل کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…