کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وزیرڈاکٹر عاصم حسین نے اسٹاک مارکیٹ اسکینڈل کے حوالے سے اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے سابق وزیر پیٹرولیم کی جانب سے 09-2008 میں اسٹاک مارکیٹ کے کریش کر جانے کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے اعتراف کیا ہے کہ جہانگیر صدیقی کو 17 کروڑ ڈالر کے حقوق فروخت کئے گئے تھے جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں بحران آیا تھا اور وہ کریش کر گئی تھی۔اس بارے میں ڈاکٹرعاصم حسین کے اعترافی بیان کے ریکارڈکوعدالت میں پیش کردیاگیاہے ۔