اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے سعودی ایران بحران کے حوالے سے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعدی عرب اور ایران کے مابین پیدا ہونے والے کشیدہ حالات پر تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کو اس معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلا کر سب کو اعتماد میں لینا چاہیے اور بحران کے حل کیلئے اپنا موثر کردار بھی ادا کرنا چاہیے