پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پرویزخٹک سے ایران کے اہم نمائندے کی ملاقات

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل محمد باقر بیگی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور ان سے ایران اور خیبرپختونخوا کے درمیان تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیالات کیا دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کی غرض سے تاجروں، سرمایہ کاروں اور سرکاری شعبوں کے وفود کے تبادلوں سمیت مختلف اقدامات پر اتفاق بھی کیا وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ایرانی قونصل جنرل سے باتیں کرتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے مابین حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے اس مسئلے کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اُنہوں نے ایران سعودی کشیدگی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا موقف واضح کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی یہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہیں وزیراعلیٰ نے اقتصادی شعبہ میں ایران اور خیبرپختونخوا کے درمیان تعاون کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری سطح پر پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا اور ہمسایہ ملک ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے رابطے ضروری ہیں اور ایران تعلقات کو نئے سرے سے استوارکرنے کیلئے تحریری طور پر اپنی تجاویز پیش کرے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام ان تعلقات سے فائدہ اُٹھا سکیں وزیراعلیٰ نے ایرانی قونصل جنرل کو بتایا کہ صوبے میں معدنیات ، صنعتوں، بجلی کی پیداوار اور زراعت کے شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ان شعبوں میں تعاون کے امکانات سے ایران کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا جائے گا اس ضمن میں وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر معدنیات انیسہ زیب طاہر خیلی، بورڈ آف انوسٹمنٹ اور اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی کے سربراہوں کو ایرانی سرمایہ کاروں اور حکام سے بات چیت کے لئے نامزد کرتے ہوئے کہاکہ ایران کے ساتھ مضبوط تجارتی اور ترقیاتی تعلقات خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام کی خواہش اور ضرورت بھی ہے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل نے ایران سعودی تعلقات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے موقف پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس کشیدگی سے تمام مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اُنہوں نے خیبرپختونخوا میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ایرانی وفود کا دورہ پاکستان ممکن ہو سکے گا انہوں نے توانائی اورلائیو سٹاک کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے امکانات کے حوالے سے خیبرپختونخوا کا بینہ کے ارکان اور تجارتی، سرمایہ کاری کے شعبوں کے حکام سے ملاقاتوں اور ان کے وفود کے تبادلوں میں دلچسپی ظاہر کی اُنہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور ایران کے لوگ ایک دوسرے کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس لئے دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانا چاہیئے۔
Back to Conversion Tool



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…