پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سعودی حکومت کی طرف سے دہشت گردوں کو پھانسیاں درست اقدام ہے

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ طاغوت مسلم امہ میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے،مسلم دنیا میں سفارتی کشیدگی باعث افسوس ہے۔اہل حدیث یوتھ فورس کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاستوں کو ایک دوسرے کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے اور کسی ریاست کو کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق حاصل نہیں۔ایران اور سعودی عرب کی لڑائی کے مسلم دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی ناسور ہے ملکر ہی اس ناسور کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔امریکہ اور مغربی طاقتیں مسلم امہ کا تماشہ دیکھ رہی ہیں۔ یمن کے حوثی باغیوں کی سعودی عرب کے خلاف جنگ کے بعد سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے سخت پالیسیاں اپنانا پڑیں۔پاکستان، سعودی عرب ،عراق ،ایران اور شام میںفرقہ وارانہ کشمکش سے طاغوتی طاقتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ اور یہ عالمی کھیل کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام تر فرقہ وارانہ اختلافات کے باوجود ہمیں مشترکہ اقدار کی بنیاد پررواداری کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ فرقہ وارانہ انتشار کی آگ ہمیں جلا کر رکھ دے گی۔ ساجد میر نے کہاکہ سعودی عرب میںحدود تعزیرات کا نظام قرآن وسنت کا آئینہ دار ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ سعودی قیادت اور انکی عوا م کو خود دہشت گردی کا سامنا ہے۔ وہاں پر فرقہ وارنہ سرگرمیاں حرمین شریفین کے تقدس کو پامال کرتی ہیں۔شدت پسندی اور قبضہ گیری کی سیاست کوئی بھی ملک برداشت نہیں کرسکتا۔لہذا سعودی حکومت کی طرف سے دہشت گردوں کو پھانسیاں درست اقدام ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…