اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی وغیرہ کیخلاف جاری کرپشن انکوائری کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے نیب کے متعلقہ حکام نے ادارے کی سینئر انتظامیہ سے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ کرپشن کے سب سے بڑے معاملات میں مذکورہ بالا شخصیات کیخلاف انکوائری کیلئے 31 دسمبر 2015ءکی ڈیڈلائن مقرر کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ کئی دیگر معاملات میں جاری مختلف انکوائریز ختم کرنے یا پھر ان کے کیس پختہ ہونے کی سفارش کی گئی ہے لیکن مذکورہ بالا شخصیات کے خلاف ہائی پروفائل مقدمات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا۔انگریزی اخبار دی نیوزکے مطابق متعلقہ ڈائریکٹر جنرل صاحبان نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر خزانہ اور دیگر کے خلاف طویل عرصہ سے جاری انکوائریز کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر کے خلاف رائیونڈ سے جاتی امرا میں شریف خاندان کی رہائش گاہ تک سڑک کی تعمیر کیلئے مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا اور اس سلسلے میں نیب نے انکوائری مکمل کرنے کیلئے 31 دسمبر 2015ءکی تاریخ مقرر کی تھی۔ نیب سے متعلقہ سیکشن سے کہا گیا تھا کہ مذکورہ تاریخ تک چیئرمین نیب کو سفارش کریں کہ آیا الزامات میں جان ہے تاکہ وزیراعظم اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا سکے یا پھر یہ کیس میرٹ کے مطابق بند کر دیا جائے۔ یہ کیس نیب میں 2000ء سے زیر التوا تھا اور اس میں 125? ملین روپے کی خرد برد پر انکوائری ہو رہی تھی۔ اس کیس میں نیب حکام نے دستیاب شواہد کی بنیاد پر مزید وقت کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 1999ء سے زیر التوا ایک اور انوسٹی گیشن کے مطابق ان پر مبینہ طور پر ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ اس تحقیقات کا فیصلہ ان کے حق میں یا ان کے خلاف 31 مارچ 2016ءتک ہوجائے گا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے معاملے میں نیب کی جانب سے انوسٹی گیشن کیلئے 15 دسمبر 2015ء کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ یہ انکوائری 2000ء سے زیر التوا تھی۔ ڈار پر مبینہ طور پر الزام تھا کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور وسائل سے زیادہ اثاثے بنائے۔ اس کیس میں بھی نیب نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے معاملے میں، نیب ان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور وسائل سے زیادہ اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ یہ انکوائری بھی 31 دسمبر 2015ئ تک مکمل ہوجانا چاہئے تھی۔ گجرات کے چوہدریوں پر 2000ءمیں پرویز مشرف کے ساتھ اتحاد کرنے سے قبل الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اس کیس میں بھی نیب کے متعلقہ حکام کو مزید وقت درکار ہے تاکہ وہ کارروائی آگے بڑھانے یا پھر کسی ختم کرنے کا فیصلہ کر سکیں۔ اسی طرح کی ایک ڈیڈلائن پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور دیگر کیلئے مقرر کی گئی تھی۔ ان پر رینٹل پاور کا ٹھیکہ دینے میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ راجہ اور ترین کیخلاف ایک اور انکوائری بھی ہو رہی ہے، یہ انکوائری سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں نیب کو بھجوائی تھی۔ یہ انکوائری بھی گزشتہ سال کے آخر تک مکمل ہونا تھی۔ راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف ایک اور انکوائری تھی جس کا فیصلہ ہوسکا ہے اور نہ ہی یہ کیس پختہ ہو پایا ہے۔ یہ انکوائری سوہاوا س چکوال تک اور مندرا سے گوجر خان تک سڑک بنوانے کے معاملے میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے ہے۔ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا آفتاب شیرپاﺅ کے خلاف وسائل سے زیادہ اثاثے بنانے کی انکوائری ہو رہی تھی تاہم یہ انکوائری گزشتہ سال اگست میں بند کر دی گئی۔ یہ انکوائریاں اور انوسٹی گیشن کرپشن کے ان 150 بڑے اسکینڈلز کے حوالے سے ہیں جن کی رپورٹ نیب نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی۔ سیاست دانوں کے علاوہ ہائی پروفائل حاضر سروس اور ریٹائر بیوروکریٹس کے ساتھ کچھ سابق جرنیلوں کے خلاف بھی کیس موجود ہیں۔
نواز،شہبازاور ڈار کیخلاف انکوائری , نیب نے مزید وقت مانگ لیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گھر سے بھاگ کر کورٹ یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے ...
-
روس کا 3 ممالک کے شہریوں کے لیے فری ویزا سہولت کا اعلان
-
گٹھ جوڑ سے اسٹیل کی قیمتیں بڑھانے والی 2 بڑی کمپنیوں پر ایک ارب 50 ...
-
سکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں آپریشن، مقابلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید
-
بھارت کی 2 آسٹریلوی کرکٹرز کو آسٹریلوی کرکٹ چھوڑنے پر10 ملین ڈالرز کی پیشکش
-
عمران خان نےخیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا
-
بیوی رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے: شوہر کا دعویٰ
-
‘ناران میں اب غیر شادی شدہ جوڑے نہیں جاسکتے؟ ’’نکاح نامہ چیکنگ ‘‘ کی حقیقت ...
-
سہیل آفریدی خیبرپختونخوا ہ کے وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے’ندیم افضل چن کا دعویٰ
-
فنانسر کو انسانی گوشت پان میں ڈال کر کھلایا،مہیش بھٹ کا انکشاف
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالا جیل آمد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گھر سے بھاگ کر کورٹ یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے کا حکم
-
روس کا 3 ممالک کے شہریوں کے لیے فری ویزا سہولت کا اعلان
-
گٹھ جوڑ سے اسٹیل کی قیمتیں بڑھانے والی 2 بڑی کمپنیوں پر ایک ارب 50 کروڑ روپے جرمانہ
-
سکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں آپریشن، مقابلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید
-
بھارت کی 2 آسٹریلوی کرکٹرز کو آسٹریلوی کرکٹ چھوڑنے پر10 ملین ڈالرز کی پیشکش
-
عمران خان نےخیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا
-
بیوی رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے: شوہر کا دعویٰ
-
‘ناران میں اب غیر شادی شدہ جوڑے نہیں جاسکتے؟ ’’نکاح نامہ چیکنگ ‘‘ کی حقیقت سامنے آگئی
-
سہیل آفریدی خیبرپختونخوا ہ کے وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے’ندیم افضل چن کا دعویٰ
-
فنانسر کو انسانی گوشت پان میں ڈال کر کھلایا،مہیش بھٹ کا انکشاف
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالا جیل آمد
-
لاہور ایئرپورٹ پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
-
سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں