کراچی(نیوزڈیسک)سندھ حکومت نے قوانین کے تحت زکواة خود جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خط کے زریعہ وفاقی حکومت کو اس فیصلے سے آگاہ کریں۔وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ زکواة اور اسٹیٹ بنک سے بھی رابطہ کر کے سندھ حکومت کے اس فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔ وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں محکمہ زکواة کو کہا گیا ہے کہ وہ سندھ بنک اور سندھ حکومت سے رابطہ کر کے زکواة جمع کرنے کے طریقہ کار طے کریں۔وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں مراد علی شاہ چیف سیکرٹری سندھ سیکرٹری زکو پرنسپل سیکرٹری سیکرٹری انٹر پروونشیل کوآرڈی نیشن ایڈووکیٹ جنرل اور چیئرمین زکو کونسل جسٹس زاہد قربان علوی نے بھی شرکت کی۔