کراچی(نیوزڈیسک)احتساب عدالت کے حکم پر ڈاکٹر عاصم کا معائنہ،ماہر نفسیات نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا،ماہر نفسیات نے ڈاکٹر عاصم کو نفسیاتی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ان میں خودکشی کے جذبات بھی پائے گئے ہیں۔، احتساب عدالت کے حکم پر ماہر نفسیات نے ڈاکٹر عاصم کا معائنہ کیا۔ طبی رپورٹ میں ماہر نفسیات پروفیسر ہارون احمد نے ڈاکٹر عاصم کو نفسیاتی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ان میں خودکشی کے جذبات بھی پائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں ڈاکٹر عاصم کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی۔ رپورٹ احتساب عدالت کے جج اور نیب کو بھیج دی گئی ہے اور ریمانڈ پورا ہونے پر ڈاکٹر عاصم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔