لاہور(نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولز کے تدریسی اوقات کار میں اضافہ کر دیا ، سیکنڈری کلاسز(نہم و دہم) سمیت گریڈ 5 ،گریڈ8 اور گریڈ 3 کے امتحانات کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے تمام گورنمنٹ سکولز میں اساتذہ کو صبح باقاعدہ ٹائم ٹیبل کے آغاز سے قبل ” زیرو پیریڈ” ا ور چھٹی کے بعد ڈیڑھ گھنٹہ کے اضافی پیریڈ میں طلبہ و طالبات کو پڑھانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ اب تمام گورنمنٹ سکولز میں جماعت نہم و دہم سمیت گریڈ 5 ،گریڈ8 اور گریڈ 3 کے طلبہ و طالبات اسمبلی میں شرکت کرنے کی بجائے ” زیرو پیریڈ” پڑھا کریں گے،جبکہ چھٹی کے بعد ڈیڑھ گھنٹہ کا اضافی پیریڈ بھی لگا کرے گا جس میں طلبہ و طالبات کو اساتذہ پڑھایا کریں گے اور بوائز سکول میں چھٹی 4 بجے جبکہ گرلز سکولز میں 3.45 پر چھٹی ہوا کرے گی۔ذرائع کے مطابق اضافی پیریڈ لگانے کا مقصد اچھے امتحانی رزلٹ حاصل کرناہے۔اضافی پیریڈ میں نہ پڑھانے والے ٹیچرز اور سربراھان ادارہ کے خلا ف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سردیوں کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی طالب علموں کونئے خبرسنادی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا















































