اسلام آباد (نیوزڈیسک )وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ ان کے قومی اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بارے میں بیان کومیڈیانے غلط ترجمہ کے ساتھ جاری کیا۔انہوں نے کہاکہ ان کے تحریری بیان کاغلط ترجمہ کیاگیا۔اس سے قبل قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری بیان میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ آئی پی پیز کے 43 میں 14 منصوبے بند پڑے ہیں۔ 21 منصوبے 50 فیصد سے بھی کم پیداوار دے رہے ہیں جبکہ صرف 3 پاور پراجیکٹس کی پیداوار 90 فیصد ہے۔ ملک میں ایک بھی خود مختا رکمپنی ایسی نہیں جس کی پیداوار سو فیصد ہو۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی مدت کے اختتام پر ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 18034 میگاواٹ جبکہ طلب 25790 میگا واٹ ہو گی۔ یوں 2018 میں بھی بجلی شارٹ فال ساڑھے 7 ہزار میگاواٹ سے زائد ہو گا۔