اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مشیر خارجہ سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی پر فوری طور پر اسمبلی کو اعتماد میں لیں.کشیدگی کے خطے میں بڑے گہرے اثرات مرتب ہونگے ہم غافل نہیں رہ سکتے ۔ہمیں قومی یکجہتی کا ثبوت دینا ہوگا ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں ایک تشویش ناک صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگی آئی ہے ۔یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر خارجہ فوری طور پر اسمبلی کو اعتماد میں لیں ۔۔اس صورتحال پر حکومت کا کیا موقف ہے اور ہم کیا کرنے جا رہے ہیں ۔۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اسکیم کو مسترد کرتے ہیں اور قومی اسمبلی میں اسکی بھرپورمخالفت کریںگے ،قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی ایران سعودی عرب کشیدگی سنجیدہ معاملہ ہے ۔حکومت کیا سوچ بچار کر رہی ہے ایوان کو بتایا جائے ۔اس کشیدگی کے خطے میں بہت زیادہ اثرات مرتب ہونگے ۔حکومت اتنا تو بتا دے کہ وہ کیا کردار ادا کر رہی ہے یا کرنا چاہتی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ اس حساس معاملے پر یکسوئی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ایران سعودی عرب کشیدگی پر حکومت اور اپوزیشن میں تفریق نہیں ہونی چاہئے ۔ہم سب کو اس اہم معاملے پر یکجہتی دکھانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران دونوں سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں ۔ ایران کے ساتھ ہمارے اقتصادی اور معاشی تعلقات ہیں گیس پائپ لائن بھی بن رہی ہے۔ پاکستان میں بڑی تعداد میں اہل تشیع بستے ہیں۔ ہمیں قومی نقطہ نظر اجاگر کرنا ہوگا۔ہم اس اہم معاملے سے غافل نہیں رہ سکتے ۔ حکومت کوئی تو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس پر پالیسی بیان کب دے گی۔ تحریک انصآف کی شیری مزاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران آمنے سامنے ہیں ۔حکومت پارلیمنٹ میں پالیسی بیان دے ۔پاکستان میں احتجاج ہو رہا ہے ۔۔اور یہ ایک بڑا فرقہ وارانہ ایشو بن سکتا ہے ۔
تحریک انصاف کے مطالبے نے حکومت کوسوچنے پرمجبورکردیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گھر سے بھاگ کر کورٹ یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے ...
-
روس کا 3 ممالک کے شہریوں کے لیے فری ویزا سہولت کا اعلان
-
گٹھ جوڑ سے اسٹیل کی قیمتیں بڑھانے والی 2 بڑی کمپنیوں پر ایک ارب 50 ...
-
سکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں آپریشن، مقابلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید
-
بھارت کی 2 آسٹریلوی کرکٹرز کو آسٹریلوی کرکٹ چھوڑنے پر10 ملین ڈالرز کی پیشکش
-
عمران خان نےخیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا
-
بیوی رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے: شوہر کا دعویٰ
-
سہیل آفریدی خیبرپختونخوا ہ کے وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے’ندیم افضل چن کا دعویٰ
-
‘ناران میں اب غیر شادی شدہ جوڑے نہیں جاسکتے؟ ’’نکاح نامہ چیکنگ ‘‘ کی حقیقت ...
-
فنانسر کو انسانی گوشت پان میں ڈال کر کھلایا،مہیش بھٹ کا انکشاف
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالا جیل آمد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گھر سے بھاگ کر کورٹ یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے کا حکم
-
روس کا 3 ممالک کے شہریوں کے لیے فری ویزا سہولت کا اعلان
-
گٹھ جوڑ سے اسٹیل کی قیمتیں بڑھانے والی 2 بڑی کمپنیوں پر ایک ارب 50 کروڑ روپے جرمانہ
-
سکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں آپریشن، مقابلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید
-
بھارت کی 2 آسٹریلوی کرکٹرز کو آسٹریلوی کرکٹ چھوڑنے پر10 ملین ڈالرز کی پیشکش
-
عمران خان نےخیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا
-
بیوی رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے: شوہر کا دعویٰ
-
سہیل آفریدی خیبرپختونخوا ہ کے وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے’ندیم افضل چن کا دعویٰ
-
‘ناران میں اب غیر شادی شدہ جوڑے نہیں جاسکتے؟ ’’نکاح نامہ چیکنگ ‘‘ کی حقیقت سامنے آگئی
-
فنانسر کو انسانی گوشت پان میں ڈال کر کھلایا،مہیش بھٹ کا انکشاف
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالا جیل آمد
-
سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
لاہور ایئرپورٹ پر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام