اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے بھار ت کے شہر پٹھانکوٹ میں پیش آنے والا واقعہ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے مخالفین اس قسم کے واقعات کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہیں گے.شوکت خانم لاہور میں طالبان رہنما کے علاج پر بلا جواز واویلا مچایا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ دونوں جانب کی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دانشمندی سے امن عمل آگے بڑھائے ۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے گفتگو کا تسلسل نا گزیر ہے ۔انہوںنے کہاکہ شوکت خانم لاہور میں طالبان رہنما کے علاج پر بلا جواز واویلا مچایا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ شوکت خانم لاہور میں افغان طالبان رہنما ملا ربانی کا علاج 1999 میں کیا گیا ۔نعیم الحق نے کہاکہ ملا ربانی کے علاج کے وقت افغانستان میں طالبان برسر اقتدار تھے 1999میں طالبان کی حکومت کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات استوار تھے انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی محض الزام تراشی کے ذریعے احتساب سے نہیں بچ سکتی ۔۔