پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اللہ قوم کواپنی نافرمانی کی سزا دے رہا ہے

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (نیوزڈیسک) گورنمنٹ کالج برائے خواتین رائے ونڈ میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ غزالہ سعد نے کہا کہ اللہ قوم کواپنی نافرمانی کی سزا دے رہا ہے ،قوم نے ایک دوسرے کو خیر کی تلقین کرنا اور برائی سے روکنا چھوڑ دیا ہے ،معاشرے میں شر کا لیول بڑھ رہا ہے ،اعمال کے رک جانے سے دعاﺅں کا اثر ختم ہوگیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اللہ کے پیارے بنی نے اللہ کا یہی حکم دیا تھا کہ نماز کی حفاظت اور اپنے ماتحت پر رحم کرو،نماز کے بغیر مسلمان بغیر سرکے جسم جیسا ہے ،آج غیر مسلم مسلمانوں کے اقوال زریں کو اپنا کر آگے نکل گئے ہیں لیکن جنہوں نے ان سنہری اصولوں کو اپنا کر 900سال حکومت کی وہ اپنے ہی دین کے منافی چل کر پیچھے رہ گئے ہیں ،آج بھی توبہ کرکے اور اللہ کو راضی کرلیں تومسلمان اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کر سکتے ہیں ،اسلام پسماندہ نہیں ماڈرن دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے ،انہوں نے مزید کہا اللہ نے نعت پڑھنے کے صدقے ہی خواجہ سعد رفیق جیسا ہم سفر عطا کیا ہے ، ہم وعدوں کی سیاست نہیں کرتے ،عمل پر یقین رکھتے ہیں ۔پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی نے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب حضرت محمد ہیں اور نبی کی محبوب امت ہم ہیں ۔عید میلاد سب سے بڑی اور عظمت والی عید ہے، اللہ نے اپنے محبوب کا ذکر سب سے بلند کیا ہے اور یہ ذکر رہتی دنیا تک بڑھتا رہے گا ۔سرت النبی کانفرنس میں ایم پی اے لبنیٰ فیصل اور مسز عاطف سبزواری نے بھی شرکت کی ،طالبات نے سیرت النبی کے حوالے سے تقریریں کیں اور سرور کائنات کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…