کراچی (نیوز ڈیسک ) شاہین ائیر لائن جو گزشتہ دنوں تنازعات کا شکاررہی ہے اور اس کے ایک طیارے کی خطرناک لینڈنگ کی وجہ سے درجنوں مسافرایک خطرناک حادثے سے بچ گئے۔ اب اسی نجی ائیر لائن کو بھی سول ایوی ایشن کی جانب سے ایک جھٹکا لگا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن نے مسافروں کو ناقص سہولیات پر شاہین ایئر لائن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہین ایئر لائن کو مسافروں کو تاخیر سے منزل مقصود پر پہنچانے اور ناقص سہولتیں فراہم کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے