پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان سے داعش میں شامل افراد کی تعداد 100 سے بھی کم ہے، راناثنااللہ

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے سینکڑوں لوگ داعش میں شامل نہیں ہوئے بلکہ داعش میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی تعداد 100 سے بھی کم ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگر ملکوں سے سیکڑوں لوگ داعش میں شامل ہونے کے لئے عراق اور شام گئے اورصرف برطانیہ سے 750 افراد شام گئے لیکن ہماری تحقیقات کےمطابق پاکستان میں سیکڑوں لوگ نہیں گئے بلکہ 100 سے بھی کم بھٹکے ہوئے افراد ہیں جو داعش میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں داعش کو مستحکم ہونے نہیں دیں گے اس سلسلے میں سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا جب کہ گزشتہ دنوں ڈسکہ سے جن افراد کو گرفتار کیا گیا وہ شام جانے کی تیاری کررہے تھے اور ان کا تعلق جماعة الدعوة سے تھا جن سے تفتیش کے بعد دوسرے لوگوں تک پہنچ رہے ہیں۔وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے لاہور میں داعش کی بھرتیوں کے حوالے سے کل بیان دیا اگر ان کے پاس داعش میں بھرتی کی کوئی فہرست ہے تو وہ پیش کردیں،ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف بہت اچھا کام کیا ہے لیکن اس پر 100 فیصد قابو نہیں پایا گیا جب کہ لاہور سے گرفتار ہونے والی خاتون کا تعلق الحدہ تنظیم سے ہے یہ کوئی نئے لوگ نہیں جن کے ذہنوں میں شدت پسندی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں،پنجاب حکومت کے خلاف اب تک کرپشن کا کوئی کیس نہیں جب کہ پیپلزپارٹی کے دور میں کرپشن کی غضب کہانیاں اخبارات میں چھتی تھیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…