اسلام آباد(نیوز ڈیسک )رواں سال آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت پوری ہونے والی ہے ۔ملک بھر میں اس سلسلے میں بحث و مباحثہ جاری ہے کہ آیا وزیر اعظم ان کی مدمت ملازمت میں توسیع کرینگے یا نہیں ۔اسی موضوع کو لیکر ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مظہر عباس کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مدتٍ ملازمت میں توسیع کی پیشکش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے مابین ابتدائی چند ماہ کے علاوہ تعلقات بہتر رہے ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ آرمی چیف پیشکش کو قبول نہیں کریں گے۔ مظہر عباس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پیشکش پر یہ تاثر بھی زائل ہو جائے گا کہ وزیر اعظم نواز شریف آرمی چیف کی مدتٍ ملازمت کی توسیع کے حق میں نہیں۔