لودھراں(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے پی ٹی آئی سیالکوٹ کی جانب سے پہنایا گیا 25 تولے سونے کا تاج شوکت خانم میموریل اسپتال پشاور کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پی ٹی آئی سیالکوٹ کے رہنماؤں کی خصوصی دعوت پر جہانگیر خان ترین سیالکوٹ پہنچے تھے جہاں کارکنوں نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دینے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے سر پر 25 تولے سونے سے تیار کردہ تاج پہنایا۔ جہانگیر ترین نے پرتپاک استقبال پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور سونے کا تاج شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔