پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

تھر : غذائیت کی کمی سے پھر بچے مرنے لگے، 4 روز میں تعداد8ہوگئی

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مٹھی(نیوز ڈیسک)مٹھی کے سول اسپتال میں غذائیت کی کمی اور بیماریوں کے باعث تین بچے انتقال کرگئے۔ 4 روز میں مرنیوالے بچوں کی تعداد 8 ہوگئی۔تھر کے صحرا میں خوراک کی کمی کا عفریت سال 2015 میں بھی 376 معصوم بچوں کی جانیں نگل گیا ، ضلع بھر میں صحت کی سہولیات کے فقدان نے 218 دیگر مریضوں کی جان بھی لے لی۔ تمام تردعوو?ں کے باوجود حکومت سندھ تھری عوام کوصحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔سول اسپتال مٹھی سمیت صحرائے تھر کے سرکاری اسپتالوں میں غذائیت کی کمی اور اس سے متعلقہ امراض کے نتیجے میں ہونے والی اموات کا سلسلہ سال2015میں بھی نہ رْک سکا ، ضلع بھرمیں پانچ سال سے کم عمربچوں کی اموات کی تعداد 376 ہوگئی جبکہ 218 دیگرمریض بھی اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کی بھینٹ چڑھ گئے۔ محکمہ صحت تھر پارکر کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں گریڈ 17سے19کے ڈاکٹروں کی 24اورضلع بھر میں 298آسامیاں خالی ہیں۔ مٹھی کا سول اسپتال 174بیڈز پر مشتمل ہے مگر اسے بجٹ صرف 74بیڈ کا مل رہا ہے جبکہ 215ڈسپنسریوں میں سے تین ہزار روپے کی اوسط سے صرف 30ڈسپنسریوں کو بجٹ مل رہا ہے ،وزیراعلی سندھ نے گزشتہ برس سول اسپتال کا بجٹ دو کروڑروپے ماہانہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال بات اعلان سے آگے نہ بڑھ سکی۔وزیر اعظم میاں نواز شریف سے لیکر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری، شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری اور سندھ حکومت کے وزراء کی فوج نے اپنے دوروں کے دوران تھر اور تھری عوام کی قسمت بدلنے کے بڑے بڑے دعوے کیے مگر نہ تو علاقہ مکینوں کی حالت بدلی اور نہ ہی مرنے والوں کی تعداد میں کوئی کمی آ سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…