جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

سائیں پر کاری وار کرنے کی تیاریاں

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سند ھ میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 9جنوری کو کنگری ہاﺅس کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں پیر پگارا کی سربراہی میں نئے بنے والے گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دی جائے گی۔سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کیلئے 9جنوری کو کنگری ہاﺅس کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھیں گی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا اس اجلاس کی صدارت کریںگے اور گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دینے کیلئے اعلان کیاجائے گا۔اجلاس میں ایم کیوایم ،پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن،قوم پرست جماعتیں ،نیشنل پارٹیز ، ڈاکٹر صفدر عباسی ،امیر بخش بھٹو اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی شرکت کریںگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے تنازعہ اورپیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف حکمت عملی بنائے جائے گی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن،میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل اورٹاﺅن کمیٹیز کے انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کی تجویز بھی زیر غور لائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…