پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سندھ کے بعد خیبر پختونخوانے بھی بڑی پریشانی کھڑ ی کردی

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری شاہراہ کے منصوبہ پر خیبرپختونخوا کے تحفظات کے سلسلے میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے صوبائی حکومت سے رابطہ کیاہے۔ چھ جنوری کو وہ پشاور آرہے ہیں۔ تاہم ہم اپنے اس موقف پر ڈٹے ہیں کہ سنٹرل اکنامک کاریڈور میں جو مراعات اور سہولیات پنجاب اور دیگر صوبوں کودی جارہی ہیں وہی مراعات خیبرپختونخوا کو دینی ہوںگی۔ ہم محض سڑک کی تعمیرکوتسلیم نہیں کریں گے ہمیںاپنا حق لینا آتا ہے وفاق چھوٹے صوبوں کوان کا حق دے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت نے ایزی لوڈ ، کمیشن خوری اور ایس ایم ایس کلچر کا خاتمہ کردیا ہے اسلئے ہمارے ترقیاتی منصوبے دیرپا اور معیاری ہوں گے گزشتہ دور میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن ، ایزی لوڈ اور کمیشن کی وجہ سے تعمیراتی کاموں کے معیار کا بیڑہ غرق کردیا گیا تھا اور چند سال پہلے بننے والی سڑکیں اب کھنڈر بن چکی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میںتین الگ الگ مقامات نوشہرہ کینٹ ، نواں کلے نوشہرہ کلاں اور خویشگی پایاں میں منعقدہ جلسوں میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب اور دو ٹی وی چینلز کواپنے خصوصی انٹرویوز میں کیا اس دوران نوشہرہ کینٹ کے جلسے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حاجی اسلم شاہ اور ان کے ساتھیوں جبکہ خویشگی پایاں کے جلسے میں اے این پی کے بلدیاتی کونسلرز تپہ خویشگی کے صدر پیر خادم حسین ، پیر تلاوت شاہ ، پیر ریاض علی ، محمد علی، حاجی تقسیم ، حاجی داد محمد خان، شیر عالم، کونسلر مرجان علی، حاجی جاوید،حاجی صالح محمد، شفیق، شاہ فہد،سریر احمد،ادریس خان، اور عبدالظہور، محمد عثمان، سمیع اﷲ، بلال، لعل زمین خان، خاتون کونسلرز ممتاز بی بی ، شیر زمان اور دیگر افراد نے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت اے این پی اور دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا جلسوں کے دوران وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل، ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک، نائب ضلع ناظم اشفاق خٹک ، زر عالم خان ضلع کونسلر حاجی نوشیر خان اعجاز خان،تحصیل کونسلر اور فواد خان غفر علی اور اسلم شاہ نے خطاب کیا۔ نواں کلے میں وزیر اعلی کا شاندار استقبال کیاگیا اور خویشگی چونگی سے جلوس کی شکل میں ان کونواں کلے لے جایاگیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کے حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال کودوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہمیں صرف سڑک نہیں چاہیے ہمیں مکمل کاریڈور اور سہولیات اور مراعات چاہئیں۔ میں پرامید ہوں کے بات چیت کے ذریعے مسئلے حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے خالص منافع کی ادائیگی کے حوالے سے مرکز کے ساتھ بات چیت جاری ہے منافع چھ ارب سے اٹھارہ ارب ستر کروڑ روپے ہوچکاہے اوراس کے علاوہ بقایاجات کی مد میں بھی ایک سو ایک ارب روپے وفاق نے ہمیں دینے ہیں۔ یہ حتمی فیصلہ نہیں اس میںمزید اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ اضافی گیس کے حوالے سے مرکز سے بات چیت جاری ہے انہوںنے کہا کہ امن وامان کی صورت حال پر صوبائی حکومت کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ہمارا صوبہ حالت جنگ میں ہے جو ایک بین الاقومی جنگ ہے تاہم صوبائی حکومت امن کے قیام کے لیے بھر پور کوششیں کررہی ہے۔جلسوں سے وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابقہ دور حکومت میںاقتدار میں شامل جن لوگوں کے پاس دس روپے اور دوکمرے کے مکان نہیں تھے وہ اب محلات کے مالک ہیں اور بعض نے بیرون ملک قوم کا پیسہ لے جا کر اپنے کاروبار شروع کئے ہیں ان لوگوں کے پاس یہ پیسہ کہاں سے آیا اس اندھیرنگر ی اور چوپٹ راج اور ایزی لوڈ کلچر نے صوبے کو بتاہ کیا ہے اور غریب عوام کا حق مارا ہے اب صاف ستھراکام ہو گا اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے حکومتی نظام بالکل صاف و شفاف بنانے اور لوگوں کو مکمل انصاف دینے کی غرض سے مثبت اصلاحاتی ایجنڈے پر کام شروع کیا ہے اور عوام کے سامنے اپنے آپ کو جوابدہ بنا دیا ہے جبکہ ساری چیز یں عوام کے سامنے شیشے کی طرح واضح رکھی ہیں یہاں تک کے میر ے گھر کا خرچہ بھی معلوم کر سکتے ہیں اپنی بے مثال کارکردگی کی بناءپر آئند ہ بھی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی اور چور و لیٹرے دوبارہ اقتدار میں نہیں آئیں گے نوشہرہ میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس میں ملک کی سب سے پہلی فنی تعلیم کی یونیورسٹی یہاں پر قائم ہوئی ہے جس کے فارغ التحصیل طلبا روزگار کی تلاش میں کسی کے پیچھے نہیں دوڑیں گے بلکہ ان کی ضرورت ہر جگہ ہو گی انہوں نے کہاکہ نوشہرہ میں آٹھ کالجوں پر کام شروع ہے جبکہ نوشہرہ میڈیکل کالج فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کو دے دیا گیا ہے اور دو ارب روپے کی لاگت سے اس کی جلد تکمیل ہو جائے گی انہوں نے کہاکہ نوشہرہ بند پر ایک ارب روپے لاگت آئی ہے جبکہ پیر سباق اکوڑہ اور دیگر مقامات کی بھی منظوری ہو چکی ہے اس سے پہلے دریاﺅں میں محض دیوار بنائی جاتی تھی جبکہ اب سیلاب سے بچاﺅ کیلئے تقریباً50فٹ چوڑے بند تعمیر کئے جارہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشتی پل کی منظور دے کر اس منصوبے کو بھی تعمیر کیلئے فرنیٹر ورکس آرگنائزیشن کے حوالے کردیا گیا ہے اور چھ مہینے میں تیار ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سکولوں اور ہسپتالوں میں اساتذہ اور ڈاکٹروں کی حاضریاں یقینی بنائی ہیں اور اب ان کی حاضری لی جاتی ہے ڈاکٹروں کی تنخواہیں تین گنا بڑھائی گئی ہیں اور ہسپتالوں کو ہر لحاظ سے مکمل کررہے ہیں تاکہ ان میں صحیح طریقے سے مریضوں کا علاج ہو سکے نرسز اور دیگر سٹاف کی کمی کو پورا کررہے ہیں جبکہ ضلعی ہسپتالوں کو خود مختاری دے رہیں اور ان میں آزاد بورڈ ہوں گے سکولوں میں 13 ہزار کمروں کی کمی ہے جس کیلئے 12 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں تاکہ اس کمی کو پورا کیا جائے اور ہر پرائمری سکول میں چھ استاد اور چھ کمرے ہوں گے سرکاری ملازمتوں پر صرف قابل اور اہل لوگوں کو میرٹ بھرتی کرنے کی غرض سے این ٹی ایس سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جبکہ پہلے سفارش پر بھرتیاں کی جاتی تھیں اور نتیجتاًمحکموںمیں نااہل لوگ آتے تھے جو صرف نوٹ ڈھونڈتے ہیں اور کام نہیں جانتے وزیراعلیٰ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے الیکشن سے پہلے عوام سے نظام کی تبدیلی کا وعدہ کیا تھا اور اسی پر عمل پیرا ہو کر ہم اس صوبے میں حقیقی نظام لانا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ان کے صوابدیدی اختیارات ختم ہوئے ہیں محکموں میں مداخلت نہیں ہورہی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے بہترین بلدیاتی نظام صوبے میں نافذ کیا گیا ہے جس کے ذریعے ویلج، تحصیل اور ضلعی سطح پر اکثر عوامی مسائل حل ہوں گے ۔ تحریک انصاف کا مستقبل شاندار اورلوگ تحریک انصاف کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔ اور آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف خدمت کے بل بوتے پر انشاءاللہ ایک بار پھر کلین سویپ کرے گی۔ اورمفاد پرستوں کے ٹولے کو چلتاکریںگے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں ایک ارب پودے لگانے کا منصوبہ شروع کیا ہے جبکہ گزشتہ 68 سالوں میںمحض کا غذات میں 60 کروڑ پودے لگے ہیں اور ہم اپنا ٹارگٹ اپنی حکومت میں ختم کریں گے انہوں نے کہاکہ صرف سرکاری محکموں میں بھرتیوں سے بے روزگاری ختم نہیں ہو سکتی ہم نے معاشی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے صنعتیں لگانے کا پروگرام شروع کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پشاور میں عمران خان نے کینسر کا بہترین ہسپتال قائم کیا جس میں 75 فیصد مفت علاج ہو گا دریں اثناءوزیراعلیٰ نے نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ بھی کیا اور ہسپتال کے مختلف حصے دیکھے اور موقع پر متعلقہ حکام کو احکامات بھی جاری کئے۔وزیراعلیٰ نے نوشہرہ کلاں میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور پرائمری سکول کے قیام اور گرلز ہائی سکول کی اپ گریڈیشن کا اعلان بھی کیا جبکہ سولر فلٹر یشن پلانٹس ، مواصلاتی منصوبوں، سولر سسٹم کی فراہمی ، سپورٹس گراﺅنڈکی تعمیر کی بھی یقین دہانی کرائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…