اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے چار جنوری کو سینئر رہنماﺅں کااجلاس طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں سے پارٹی کی سینئر قیادت بنی گالہ میں سر جوڑ کر بیٹھے گی ۔مشاورتی اجلاس میں انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گااور صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ پارٹی انتخابات سے قبل پارٹی کی غیر رسمی ٹیسٹ ممبر شپ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے پر بھی غور کیاجائے گا ۔ملک گیر جلسوں کی تجویز بھی زیر غور ہے۔