کراچی (این این آئی) بلاول زرداری بھی سلمان تاثیر کے نقش قدم پر چل پڑے،دھواں دھار بیان جاری،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلمان تاثیر نے اس ملک کے کمزور اور پسماندہ لوگوں کے تحفظ اور ملکی قانون کے استحصال اور اس کے غلط استعمال کے خلاف اپنی جان قربان کی، سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے پانچویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور قلعہ کی کال کوٹھڑیوں سے لے کر شہادت تک سلمان تاثیر تاریخ کا ایک عظیم کردار رہے جنہوں نے اپنی تمام زندگی جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے قوم کے ایک سچے ہیرو کی طرح جدوجہد کرتے ہوئے گذاری اور شہادت پائی، بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سلمان تاثیر ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر چلتے ہوئے ان قوتوں کے خلاف پہاڑ کی مانند ڈٹے رہے جو قوتیں اس ملک کو پتھر کے تاریک دور میں دھکیلنا چاہتے ہیں، آمریتی ادوار میں یہ قوتیں جان بوجھ کر پیدا کی گئیں تاکہ اس ملک کے عوام کو جمہوریت، انسانی حقوق اور برابری سے دور رکھا جائے اور عوام کے اختیارات کو عرصہ دراز تک غصب کیا جا سکے، بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اس ملک میں کسی بھی فرد یا گروپ کی جانب سے مذہب کے متعلق ملکی قانون کا غلط استعمال کرنے کے خلاف آواز اٹھائی ہے، انہوں نے اختیاریوں سے کہا ہے کہ مذہب کے متعلق ملکی قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے نقطہ نمبر 9کے مطابق قدم اٹھایا جائے جس میں کہا گیا ہے کہ ” مذہبی اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف پر اثر اقدامات اٹھائے جائیں گے“۔ انہوں نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ آج تک نیشنل ایکشن پلان کے اس اہم نقطہ کے تحت کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پورا ملک خاص طور پر اس ملک کے کمزور طبقات اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبران اور کارکنان سلمان تاثیر کو کبھی بھی نہیں بھولیں گے اور سلمان تاثیر تمام محب وطن پاکستانیوں کے دل و دماغ میں ہمیشہ عزت کی نگاہ سے رہیں گے جو چاہتے ہیں اور جدوجہد عمل ہیںکہ پاکستان اس کے بانیان کے ویژن کی حقیقی عکاسی کرے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آیئے سلمان تاثیر کے روح کو ایصال ثواب پہنچانے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پورے ملک میں دعائیں مانگیں تاکہ یہ ثابت کریں کہ کچھ بھی ہو جائے لیکن ہم اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھلاتے۔واضح رہے سلمان تاثیر کے متنازعہ بیانات پر ممتاز قادری نے اشتعال میں آکر انہیں قتل کردیاتھا۔
بلاول زرداری بھی سلمان تاثیر کے نقش قدم پر چل پڑے،دھواں دھار بیان جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے وفاقی وزیر کا اہم اعلان
-
حکومت کا عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان
-
گریٹ گیم(دوسرا حصہ)
-
اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈے بندکرنے کا حکم ، وجہ بھی سامنے آ گئی
-
والد کی جانب سے وفات سے پہلے بیٹے کو پلاٹ ہبہ کرنے کے کیس میں چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ
-
یہ میچ فکس تھا؟ آئی سی سی نے بڑی انکوائری شروع کردی
-
شدید بارشوں کی پیشگوئی، فلیش فلڈ کا خطرہ بڑھ گیا
-
سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا
-
وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری دیدی
-
گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر
-
اداکارہ رمشا خان کا شادی کے فوری بعد بڑا فیصلہ
-
سرکاری ملازمین پر پابندیاں عائد
-
موبائل فون کی خفیہ سیٹنگ سے بینک اکائونٹس کو خطرہ، الرٹ جاری
-
روس جانے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری



















































