اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستانی سیکرٹری خارجہ کا آخری لمحات میں ایران کے بارے میں کھلاپیغام سعودی وزیرخارجہ کے دورے کے التواءکا باعث بن گیا؟، پاکستان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے ، سعودی وزیر خارجہ نے دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچنا تھا۔حکام کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم ان کی مصروفیات کی بنا پر دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب وہ 7 جنوری کو پاکستان آئیں گے۔سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف سمیت پاکستانی قیادت ملاقاتیں کرنی تھی جس میں دہشت گردی کے خلاف بننے والے 34 ممالک کے اتحاد میں پاکستان کے ممکنہ کردار کے حوالے سے غور و خوض اور اہم فیصلوں کا امکان تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی سیکرٹری خارجہ اعزازاحمدچوہدری نے پاکستان کی پالیسی کے چند نکات اچانک میڈیاپر واضح طورپر بیان کردیئے ۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری کے بیان کی روشنی میں سعودی وزیرخارجہ مزید تیاری کے بعد ہی پاکستان کادورہ کرینگے ۔اور اس دورے کاامکان اب سات جنوری کو ہے۔گزشتہ روز ہی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستانی عوام کے اسلام سے گہرے رشتے ہیں ¾ مقدمات مقدمات حرمین شریفین کا ہر حال میں دفاع کرینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عدم جارحیت اور عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے ¾ مشرق وسطیٰ کا معاملہ طاقت سے حل نہیں کیاجاسکتا ¾ مسئلہ مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے ہی حل ہوگا۔ ایک انٹرویو میں اعزاز احمد چوہدری نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ایک واضح خارجہ پالیسی سیٹ کی جس میں تین ترجیحات تھیں جس میں سب سے پہلے پرامن ہمسائیگی، عدم مداخلت، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت وسطی ایشیاءمیں روابط تھے۔ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کو انتہائی اہم پڑوسی ملک تصور کرتا ہے ¾ایران کیساتھ ہمارے ثقافتی تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔مشرق وسطی کی صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عدم جارحیت اور عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کا معاملہ طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا یہ مسئلہ صرف مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کیساتھ قریبی ،خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کا خواہاں ہے۔یورپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یورپ پاکستان کیلئے انتہائی اہم بر اعظم ہے اور بہت سے یورپی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم ہیں