لاہور(نیوزڈیسک)طالبہ زیادتی کیس کا ڈراپ سین،معاملہ مبینہ طورپرکچھ اور ہی نکلا،طالبہ زیادتی کیس مشکوک، ملزم عدنان اور متاثرہ لڑکی کی پہلے سے دوستی تھی،متاثرہ لڑکی اور ملزم عدنان ثناء اللہ کے مابین واٹس ایپ کے میسجز نے کیس کا رخ ہی بدل ڈالا۔نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ملزم عدنان ثناءاللہ کے ساتھ پہلے سے دوستی تھی۔ متاثرہ لڑکی خود ملزم سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتی رہی اور واٹس ایپ پر اپنی کزن کی تصاویر بھی بھیجتی رہی۔پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملزم عدنان ثناء اللہ متاثرہ لڑکی سے مال روڈ کے اسی ہوٹل میں پہلے بھی متعدد ملاقاتیں کر چکا ہے۔پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور موبائل ریکارڈ کی مدد سے مختلف پہلوو¿ں پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل متاثرہ لڑکی عدالت کے سامنے پیش ہونے اور میڈیکل چیک اپ کروانے سے بھی انکار کر چکی ہے جس نے کیس کو مشکوک بنا ڈالا ہے۔