اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایف آئی اے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تین ملزموں کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر (کل)پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان معظم علی ، خالد شمیم اور محسن علی سیدکا 7روزہ جسمانی ریمانڈ(کل) (پیرکو) ختم ہو جائے گا، ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج کوثر عباس زیدی کے سامنے پیش کیا جائے گا جہاں ایف آئی اے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی، ملزمان سے ڈائریکٹر ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ مظہر کاکا خیل کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی تفتیش کر رہی ہے جبکہ عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ بھی ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین ، محمد انور اور افتخار حسین کے نام بھی شامل ہیں۔