کراچی (نیوزڈیسک) کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے گزری پولیس مقابلے میں زخمی گرفتار ملزم غلام آزاد کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے (آج) پیر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سواروں کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھیں لوٹ مار کے بعد پولیس فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور پولیس مقابلے میں ذکریا نامی لڑکا ہلاک ہوگیا تھا جبکہ ایک زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اتوار کو پولیس نے زخمی گرفتار ملزم غلام آزاد کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے (آج) پیر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزم آزاد مدعی احسن سب انسپکٹر اور ذکریا کے بھائی کا بیان ریکارڈ کیا۔ پولیس کی جانب سے انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان سے اسلحہ ‘ موبائل اور پرس ملا۔