لاہور/شےخوپورہ(نیوزڈیسک) پنجاب میں موٹر وے بھی ڈاکووں سے محفوظ نہ رہی‘ لاہور سے راولپنڈی جانے والے موٹر وے پر ڈاکووںنے جی بھر کر لوٹ مارکرتے ہوئے ڈاکووں نے 10گاڑیوں کو لوٹ لیا۔ملکی تاریخ میں موٹر وے پر ڈکیتی کا پہلا مقدمہ تھانہ صدر شیخوپورہ میں درج کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق جب پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکووںنے اہلکاروں کو بھی پکڑ کر باندھ دیا اور فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ موٹر وے پر کوئی شخص بھی واردات کرنے کے بعد فرار نہیں ہوسکتا کیونکہ کسی بھی گاڑی کو موٹر وے سے نکلنے کیلئے انٹرچینج سے گزرنا ہوتا ہے اور انٹر چینج پر واردات کی اطلاع ہو چکی ہوتی ہے اس لحاظ سے یہ واردات انوکھی تصور کی جا رہی ہے۔