لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے چیرمین ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ داعش ان دنوں پاکستان میں اپنی بنیادیں قائم کرنے میں مصروف ہے۔ داعش کے پاکستان میں نمائندے بھی مقرر کئے جا رہے ہیں، یہ سب کچھ ایک سازش کے تحت ہو رہا ہے۔ پیس گالہ کی تقریب سے خطاب میں کرتے ہوئے عوامی تحریک کے قائد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی امپورٹ بھی ہو رہی ہے۔ پوری قوم کو سر جوڑ کر دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی۔ حکمرانوں سے کوئی امید نہیں رکھنا چاہئے۔تقریب کے اختتام پر اداکارہ نشو بیگم اور بہار بیگم نے انقلاب کا راستہ اختیار کرتے ہوئے عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اس مو قع پر امن کے لئے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل دوگلوکارابرارالحق اورعطاءاللہ عیسی خیلوی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں ۔