پشاور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بڑابھائی سب کچھ کھاجاتاہے اوردیتاکچھ نہیں ہے ۔انہو ں نے پشاورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حق مانگنے والوں پر غداری کی مہر لگا دی جاتی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اپنا حق ضرور لیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اقتصادی راہداری کے حوالے بھی خاصے ناراض نظر آئے اور وفاق کو خوب لتاڑا۔ ہمیں ایک روڈ پر ٹرخا دیا جاتا ہے۔ حق نہیں دینا تو وفاق اقتصادی راہداری کہیں اور لے جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی چھ سو میگاواٹ بجلی چوری ہو رہی ہے ملک کو تماشا بنا دیا گیا ہے۔