اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کاکم آمدنی والے افراد کیلئے شاندارمنصوبہ ،آپ بھی فائدہ اٹھائیں

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ؒ لاہور( نیوزڈیسک)پنجاب حکومت اورترکی کے ہاؤسنگ سیکٹر کے معروف ادارے کے درمیان یہاں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے مطابق ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن ترکی(ٹوکی ) پنجاب میں کم لاگت کے 50ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔معاہدے کے تحت ترک ادارہ 2016ء میں 25ہزارگھروں اور2017ء میں مزید25ہزار گھروں کی تعمیر میں پنجاب حکومت کو تکنیکی اورفنی معاونت مہیا کرے گا۔ماڈل ٹاؤن میں معاہدے پر دستخط کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف تھے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک جبکہ ٹوکی کی جانب سے ادارے کے صدرمہمت ارگن توران نے معاہدے پر دستخط کیے۔پاکستان میں ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن موجو د تھے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اورترکی کے ہاؤسنگ سیکٹر کے مایہ ناز سرکاری ادارے کے مابین طے پانے والا معاہدہ خوش آئندہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی سربراہی میں نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے لاکھوں ترک باشندوں کو گھر بناکر دےئے گئے ہیں اورترکی کے معروف ادارے ٹوکی نے گزشتہ 15سالوں میں 8سے 9لاکھ گھر بنائے ہیں اوریہ ادارہ اگلے 5سال میں مزید 5 لاکھ گھر تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ترکی کے اس ماڈل کے تحت لاکھوں بے گھر ترک باشندوں کو گھر فراہم کیے گئے ہیں اورانہیں اپنی چھت دی گئی ہے۔اس ماڈل کے تحت گھر تیار کر کے آسان قسطوں پر دےئے جاتے ہیں۔ترکی کا یہ ماڈل ترکی سمیت دیگرممالک میں بھی بہت مقبول اورکامیاب ہے۔میں ٹوکی کے وفد کی آمد پر بے حد مشکور ہوں پاکستان ان کادوسرا گھر ہے ۔ہمیں ان کی یہاں آمد پر خوشی ہوئی ہے ۔ہم ہاؤسنگ سیکٹر میں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔میں ترک صدر رجب طیب اردگان اور وزیراعظم احمد داؤد اگلو کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے ترک ادارے کو ہماری مددکیلئے بھیجا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورپنجاب میں غریب لوگوں کیلئے کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں کا فقدان ہے ۔امرا اوراشرافیہ کیلئے تو رہائشی سکیمیں بنتی رہی ہیں لیکن عام آدمی کیلئے کسی نے نہیں سوچا ،پنجاب حکومت نے ایسے عظیم پاکستانیوں کیلئے آشیانہ ہاؤسنگ سکیمیں شروع کیں جن میں بے گھر افرادکیلئے سینکڑوں گھر بنائے جاچکے ہیں ۔توانائی بحران پاکستان کاسب سے بڑا چیلنج ہے ۔وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں توانائی بحران کیلئے دن رات کام کیا جارہا ہے اور میں بھی توانائی کمیٹی کا ممبر ہوں اس لئے آشیانہ ہاؤسنگ سکیموں میں کچھ گیپ آیا۔بجلی کے منصوبوں پر پاکستان بھر میں تیزرفتاری سے کام شروع ہوچکا ہے ،جن کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔اب ہمیں کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں پر توجہ دینا ہے اوربے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کیلئے کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں کو تیزرفتاری سے آگے بڑھانا ہے ۔اسی مقصد کے تحت آج ترک ادارے ٹوکی سے معاہدہ ہوا ہے ہم ہاؤسنگ سکیموں کی پلاننگ کے حوالے سے ان کے تجربے سے بھر پور استفادہ کریں گے۔ترک ادارہ بطور بھائی ،دوست اورگھر کے فرد کی طرح اپنے تجربے سے ہماری مددکرے گااورہم ان کے ماڈل کو اپنا کرملک کے اندرایسے عظیم پاکستانیوں کو چھت دیں گے جو اس سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم دو سالوں میں50ہزار گھربنانا چاہتے ہیں،کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں کے فنانشل ماڈل،مینجمنٹ ،ٹیکنالوجی،ایڈمنسٹریٹو ماڈل اوراراضی کی بہترین استعمال کے حوالے سے ترک ادارے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں کو تیزرفتاری سے آگے بڑھائیں گے ،میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک، سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اورپنجاب کے دیگر حکام کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عام آدمی کو سہارا دینے اوراپنی چھت فراہم کرنے کے حوالے سے کاوشیں کی ہیں۔تقریب سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک،ترک ادارے ٹوکی کے صدر مہمت ارگن توران،ترک سفیرایس بابر گرگن نے بھی خطاب کیا ۔ٹوکی کے صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت کو کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں کے حوالے سے اپنے تجربات منتقل کریں گے اوراس ضمن میں ہمارا تعاون پنجاب حکومت کو حاصل رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ساتھ انتہائی سود مند ملاقات ہوئی،جس میں ہم نے کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاہے اوراس ضمن میں اپنے تجربات پنجاب حکومت کے ساتھ شےئر کریں گے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن ترکی(ٹوکی)کے صدر مہمت ارگن توران کی قیادت میں اعلی سطح کے وفدنے ملاقات کی،جس میں ٹوکی کے وفد نے پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر میں تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ نے ترک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورترکی گہرے ،تہذیبی،ثقافتی،تاریخی اوردوستانہ تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں۔دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن ترکی کی جانب سے کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تکنیکی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس ضمن میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔صدر ٹوکی نے ترک صدررجب طیب اردگان اوروزیراعظم احمد داؤد اوگلوکی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔صدر ٹوکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو ہاؤسنگ سیکٹر میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ۔پاکستان میں ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن ،صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک ،خواجہ احمد حسان،شوکت ترین ،سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات اورمتعلقہ حکام کے علاوہ ٹوکی کے اعلی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…