جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی آپریشن ،وزیرداخلہ نے ”کپتان “کوواضح طورپربتادیا

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) کراچی میں رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے آنے والا وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر قیادت وفد کسی طرح کی کوئی یقین دہانی حاصل نہیں کر سکا۔ بات چیت کے حوالے سے معلومات رکھنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق کی جانب سے رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے جاری کیا جانے والا نوٹیفکیشن تبدیل کیا جائے گا اور نہ ہی یہ واپس لیا جائے گا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے حوالے سے وزیراعظم سے جوڑے گئے بیانات بے بنیاد اور اس ایشو پر ہونے والی بات چیت کے بالکل برعکس ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ
(جوکہ سندھ میں ہونے والے آپریشن کے کپتان بھی ہیں )کی باتیں سنیں اور قائم علی شاہ اور ان کے وزراء کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دیئے۔ روزنامہ جنگ کے صحافی صالح ظافرکی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ سے آنے والے وفد کو اس وقت لاجواب کر دیا جب وفد کی جانب سے پیش کیے گئے تحفظات اور سوالات کے جواب میں انہوں نے ٹھوس شواہد پیش کیے اور وضاحت بھی دی۔ وزیر داخلہ نے دوٹوک الفاظ میں وفد کو بتایا کہ رینجرز کو کراچی سے واپس نہیں بلایا جائے گا اور فورس اس وقت تک شہر میں رہے گی جب تک کام مکمل نہیں ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پورے ملک بشمول کراچی میں عمل کیا جائے گا اور آخری دہشت گرد اور ان کے معاونین کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ وفاقی حکومت کراچی میں رینجرز کی تعینات میں توسیع لانے کے معاملے پر کام کر رہی ہے کیونکہ رینجرز کو شہر میں بہت کام کرنا ہے تاکہ پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسی دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار کا مستقبل قریب میں کراچی دورے کا کوئی امکان نہیں۔ پیپلز پارٹی کے قریبی ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا ہے کہ صوبائی حکومت سپریم کورٹ کا دروازہ نہیں کٹھکھٹائے گی کیونکہ اس سے ایک اور پنڈورا بکس کھل سکتا ہے اور 18ویں ترمیم پر بحث چھڑ سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…