جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام ،خیبرپختونخواکے لئے بڑی خبرآگئی

datetime 2  جنوری‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک )غریب اور مستحق افراد کے لئے وزیر اعظم قومی صحت پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ۔ پروگرام کے پہلے مرحلے میں ملک بھر کے 23اضلاع کے 32لاکھ خاندان پروگرام سے مستفید ہونگے ۔جس میں پنجاب میں ناروال، خانیوال، سرگودھا اور رحیم یار خان ،صوبہ خیبر پختونخواہ میں مردان، ملاکنڈ، کوہاٹ اور چترال ، سندھ میں شکار پور بدین ، شہید بے نظیر آباد اور سانگھڑ جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ ، لورالائی، لسبیلہ اور کیچ میں بھی قومی صحت پروگرام پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ۔پہلے مرحلے میں آزاد کشمیر کے مظفر آباد اور کوٹلی ، گلگت بلتستان کے دیامیر ، سکردو اوروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شامل ہے ۔ حکومت غریب اور مستحق افراد کو علاج کے لئے 50 ہزار سے 6 لاکھ روپے دے گی ۔صحت پروگرام کے تحت 7 خطرناک امراض کے علاج کی سہولت دستیاب ہو گی جن میں امراض قلب ، ہیپاٹائٹس ، گردے ، جگر کی بیماریاں، کینسر اور شوگر کے علاج کی سہولت میسر ہو گی ۔ قومی پروگرام کے تحت جلنے اورحادثات میں زخمی ہونے والوں کا بھی مفت علاج ہو گا، وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم قومی صحت پروگرام کے لئے 9 ارب روپے جاری ہوں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…