لاہور(نیوزڈیسک) لاہورمیں اجتماعی زیادتی کاشکارلڑکی کے اہل خانہ نے لڑکی کو چار رکنی بورڈ کے سامنے پیش کرنے سے انکار کر دیا ۔وزیرا علیٰ پنجاب نے لڑکی کے دوبارہ میڈیکل کیلئے چار رکنی بورڈ تشکیل دیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے متاثرہ لڑکی کو طبیعت ناساز ہونے پر لاہور کے ایک سرکاری ہسپتال میں داخل کرا رکھا تھا تاہم گزشتہ روز جب میڈیکل بورڈ نے لڑکی کو پیش کرنے کے لئے کہا تو اہل خانہ نے لڑکی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈسچارج کرا کے خالہ کے گھر منتقل کر دیا ۔ اہل خانہ نے موقف اپنایا کہ لڑکی کی طبیعت ٹھیک نہیں میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں کرسکتے