لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے انتہا پسندی کی ترویج روکنے کےلئے بلاگز و دیگر سوشل میڈیا کی سخت مانیٹرنگ شروع کر دی ،پنجاب حکومت کی سفارش پر وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پردہشتگردی اورشدت پسندی پھیلانے پر 67بلاگز اور 48اکاﺅنٹس بند کرد ئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کی ترویج پر 41افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔پنجاب حکومت نے دہشتگرد تنظیموں کا ایجنڈ ا سوشل میڈیا پر پھیلانے پر مزید 61بلاگز بند کرنے کی سفارش کی ہے ۔جبکہ 27اکاﺅنٹس کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر فیس بک ،ٹوئٹر ، واٹس ایپ،وائبر،آئی ایم او ، سکائپ ،چیٹ آن ، وی چیٹ سمیت پیغامات رسانی کے دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع اور ایپلکیشنز کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔