اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سال کے پہلے روز پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سالٍ نو کا آغاز حسبٍ معمول صبح کی سیر اور جاگنگ سے کیا لیکن اس موقع پر ان کے لیے سب سے خاص بات ان کے بیٹوں کا ہمراہ ہونا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس ب±ک پر عمران خان کی سالٍ نو کے آغاز پر اپنے بیٹوں کے ہمراہ صبح کی سیر کی ایک تصویر شئیر کی گئی جس میں کپتان اور ان کے بیٹے خاصے ہشاش بشاش نظر آئے۔