کوئٹہ(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم کا مشیر بننے سے معذرت کرلی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے بلوچستان میں انتقال اقتدار کے بعد سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو خصوصی مشیر بننے کی آفر کی گئی تھی جس پر انہوں نے حتمی جواب دینے کیلئے وقت طلب کیا تھا۔ ہفتہ کے روز ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم کو بھجوائے گئے پیغام میں ان کا مشیر بننے سے معذرت کرلی اور کہا ہے کہ وہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھیں گے