لاہور(نیوز ڈیسک) اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ کی طبیعت عدالت میںاچانک بگڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کو عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا تھا تاہم عدالت میں ہی متاثرہ لڑکی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ متاثرہ لڑکی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ لڑکی بیان کرانے کی پوزیشن میں نہیں لہٰذا حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔عدالت کے حکم پر متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لڑکی کی طبیعت کا نوٹس لیتے ہوئے لڑکی کے دوبارہ میڈیکل کے لیے4رکنی بورڈتشکیل دینے حکم دیا ہے اور طبی معائنہ کرکے دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے