کراچی(نیوز ڈیسک) نئے سال کے آغاز میں بھی پی آئی کی انتظامیہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ نئے سال کے دوسرے روز بھی پی آئی کا شیڈول شدید بدنظمی کا شکار ہے۔پی آئی اے کی ملکی و غیر ملکی اکثر پروازوں میں تاخیر سے مسافر وں کو پریشانی کا سامنا درپیش ہے۔ پی آئی اے کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 732 ساڑھے گھنٹے جبکہ سیالکوٹ سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 745 چھ گھنٹے کا شکار ہوئی ہے۔اس کے علاوہ دمام سے اسلام آباد آنے والی پرواز اور اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز بھی چھ چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔