جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

بیٹے کے پاسپورٹ پر خاتون دبئی پہنچ گئی،پی آئی اے کو جرمانہ،امیگریشن اہلکار ملازمت سے برطرف

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز دیسک)بیٹے کے برطانوی پاسپورٹ پر خاتون کی دبئی روانگی کا کیس۔ پی آئی اے افسران کو 5000 درہم جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنا پڑا۔غفلت کے مرتکب امیگریشن اہلکاروں کو بھی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ فنگر پرنٹس، سکینرز اور کمپیوٹرز سب بیکار۔ پی آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے مردانہ پاسپورٹ پر خاتون کو دبئی پہنچا دیا۔ اپنی نوعیت کا یہ انوکھا ترین واقعہ پیش آیا 16دسمبر 2015 کو، جہاں برطانوی نڑاد پاکستانی خاتون افشاں صدیق کو پی کے 203 کے ذریعے لاہور سے دبئی جانا تھا۔وہ غلطی سے اپنا پاسپورٹ گھر بھول آئیں اور بیٹے زین احمد کا پاسپورٹ لے کر ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔پی آئی اے کے عملے اور امیگریشن حکام نے برطانوی پاسپورٹ کی اتنی تعظیم کی کہ اسے چیک کرنا بھی مناسب نہ سمجھا۔ بورڈ پاس جاری کر دیا اور خاتون مسافر پہنچ گئیں دبئی۔دبئی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے خاتون کا نا صرف پاکستان ڈی پورٹ کر دیا بلکہ پی آئی اے کو بھی 5000 درہم جرمانہ کیا۔ انکوائری کے بعد پی آئی اے کے 2 اہلکار سلیم چوہان اور ندیم تاج کو شوکاز نوٹس جاری ہوا اور 5000 درہم جرمانہ بھی ان کی تنخواہوں سے کاٹا گیا۔ ادھرامیگریشن حکام نے غفلت کے جرم میں اپنے دونوں اہلکاروں اے ایس آئی محمد علی اور کانسٹیبل تنویر کوملازمت سے برطرف کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…