اسلام آباد (نیوزڈیسک) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستانی عوام کے اسلام سے گہرے رشتے ہیں ¾ مقدمات مقدمات حرمین شریفین کا ہر حال میں دفاع کرینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عدم جارحیت اور عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے ¾ مشرق وسطیٰ کا معاملہ طاقت سے حل نہیں کیاجاسکتا ¾ مسئلہ مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے ہی حل ہوگا ۔ ایک انٹرویو میں اعزاز احمد چوہدری نے کہاکہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے فوری بعد امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے اگست 2013میں پاکستان کا دورہ کیا اور دونوں ملکوں نے سٹریٹجک ڈائیلاگ پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کے حوالے سے کامیابیاں پوری دنیا میں سراہی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک واضح خارجہ پالیسی سیٹ کی جس میں تین ترجیحات تھیں جس میں سب سے پہلے پرامن ہمسائیگی، عدم مداخلت، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت وسطی ایشیاءمیں روابط تھے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے 2015ءمیں دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے بہت سنجیدہ کوششیں کیں اور اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کو انتہائی اہم پڑوسی ملک تصور کرتا ہے ¾ایران کیساتھ ہمارے ثقافتی تعلقات صدیوں پر محیط ہیں ۔مشرق وسطی کی صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عدم جارحیت اور عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کا معاملہ طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا یہ مسئلہ صرف مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتا ہے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کیساتھ قریبی ،خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کا خواہاں ہے۔یورپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یورپ پاکستان کیلئے انتہائی اہم بر اعظم ہے اور بہت سے یورپی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم ہیں