کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گارڈن سے پولیس نے کنٹینروں کو لوٹنے اور رقم گینگ وار لیڈروں کو دینے والا گروہ گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کنٹینروں سے مختلف اشیاءکو چوری کرنے اور پورے کنٹینزز کو لوٹنے والے گروہ کے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان شیر ولی،صدیقی،کاشف اور شاہد کنٹینروں سے لوٹنے والا مال لیاری میں بروکروں کےذریعے فروخت کرتے تھے، جبکہ حاصل ہونے والی رقم گینگ وار کے بابالاڈلہ،زاہد لاڈلہ اور شیراز کامری،نوید بٹ اور وصی اللہ کو فراہم کرتے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ماڑیپور،سائٹ۔اے،سائٹ۔بی شیر شاہ اور کلری سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں