کراچی(نیوزڈیسک)پا کستا ن سے تعلق رکھنے والی با صلا حیت طا لبہ شیبا اسد ملک نے ہیگ یو نیورسٹی آف اپلا ئڈ سائنسز اینڈ یو پیس کی جا نب سے اقوا م متحدہ کی سلا متی کو نسل اور دیگر علا قا ئی تنظیمو ں کی مدد سے امن و اما ن بر قرا ر رکھنے کے موضوع پر منعقدہ مضمو ن نو یسی کے مقا بلہ میں ایشیا ءبھر میں پہلی پو زیشن حا صل کر کے اپنے ہم وطنو ں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔اس مقا بلے میں دنیا بھر سے مضا مین بھیجے گئے تھے اور جیوری کی جا نب سے جا ئزہ لئے جا نے کے بعد شیبا اسد ملک کو ایشیا ءکے خطے کے لئے بہترین مضمو ن نگا ر کا ایوا رڈ دیا گیا ،انہیں مقا بلہ جیتنے پر منتظمین کے خر چے پر تیسری ہیگ پیس کا نفرنس ہا لینڈ میں شر کت کے لئے مد عو کیا گیا ۔یہا ں یہ با ت قا بل ذکر ہے عالمی حا لا ت کے تنا ظر اور ہما ر ے خطے کو دہشت گر دی سے منسلک کئے گئے جا نے کی صور ت حا ل میں شیبا اسد جیسے افرا د پو ر ی دنیا کو یہ پیغا م دے رہے ہیں کہ ہم امن پسند قو م ہیں اور ہما را دہشت گردی سے کو ئی تعلق نہیں ۔اقوا م عا لم کی نظر میں ایک پا کستا نی کی اس کا نفرنس میں شر کت پا کستا ن کی اچھی طر ح تصویر کشی کر تی ہے ۔یہا ں یہ با ت بھی قا بل ذکر ہے کہ پہلی ہیگ کا نفرنس 1899میں منعقد ہو ئی تھی جبکہ دو سر ی کا نفرنس 1907میں منعقد کی گئی تھی ۔جینوا کنوینشن کے سا تھ سا تھ ہیگ کنونشن جنگ اور جنگی جرا ئم کے متعلق قوا نین کا پیش خیمہ قرا ر دیئے جا سکتے ہیں ۔تیسری کا نفرنس 1914میں ہو نا تھی جسے 1915تک مو خر کیا گیا لیکن پہلی جنگ عظیم کے باعث اس کا انعقا د نہیں ہو سکا ۔ہیگ یو نیورسٹی آف اپلا ئڈ سا ئنسز نے 100سا ل بعد تیسری ہیگ امن کا نفرنس کا نعقا د کر کے امن کے لئے اپنی کاوشوں کا اظہا ر کیا ہے ۔اس کا نفرنس کا ابتدا ئی اجلا س عا لمی عدا لت انصا ف کے پیس پیلس میں منعقد کیا گیا ۔اس اجلا س میں جو رس کلیمن ،سا بقہ وزیر دفا ع نے بطو ر خا ص شر کت کی ۔