پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ڈھائی ماہ سے کم کرکے ڈیڑھ ماہ کردی گئیں ۔سوات ¾شانگلہ ¾بونیر ¾ایبٹ آباداوردیر میں اساتذہ اور طلبہ کو 10فروری کو حاضری کی ہدایات کردی گئی اس سلسلے میں صوبائی محکمہ تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسوں کو سرکلر ارسال کردیا ہے ۔ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں مارچ میں سالانہ امتحانات کا انعقاد ہوگا ۔ پہلی بار این ٹی اسی کے ذریعے امتحانات ہوں گے جس کی تیاری کے لیے چھٹیوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔