اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم محمدنوازشریف نے چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ خواجہ صاحب آپ کی تقریر سن کر بہت خوشی ہوئی ہے ¾ آئندہ کبھی الیکشن لڑنا چاہیں تو ہم سے رجوع کیجیے گا ۔رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کی تقریب کے دوران وزیر اعظم نے کہاکہ سب سے زےادہ خوشی مجھے خواجہ صاحب کی تقرےر سن کر ہوئی ہے۔خواجہ صاحب نے بڑے خلوص سے تقرےر کی ہے اور بڑے سےاسی انداز مےں انھوں نے آپکا ہاتھ کھڑا کرواےا۔ خواجہ صاحب آئندہ کبھی الےکشن لڑنا چاہےں تو ہم سے رجوع کےجےے گا۔جنھوں نے مجھے ابھی گولڈ مےڈل دےا ہے ، ڈار صاحب کو دےا اور دوسرے دوستوں کو دےا ہے مےں ان کا بڑا مشکور ہوں۔ مےں نے صر ف اےک سوال پوچھا تھا کےونکہ ےہ مےڈل وزنی ہے، مےں نے کہا کےا ےہ واقعی ہی گولڈ ہے تو انھوں نے اس کا کوئی صحےح جواب مجھے نہےں دےا۔