لاہور(نیوزڈیسک)مودی کی سبز قدمی،نوازشریف کوبھی مشکل میں ڈال گئے،بغیرویزوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا معاملہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا اب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے جمعہ کو لاہورہائیکورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ پاکستان کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار منیر احمد کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے نریندر مودی 120 افراد کے ہمراہ غیر قانونی طریقے سے پاکستان پہنچے۔ درخواست میں سول ایوی ایشن، امیگریشن حکام اور وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی وفد کو کسی قسم کی تحریری اجازت کے بغیر ہی پاکستان آنے کی اجازت دی گئی۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 120 افراد کے وفد کے ہمراہ 25 دسمبر 2015 کو کابل سے نئی دہلی جاتے ہوئے مختصر دورے پر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچے تھے جہاں وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا شانداراستقبال کیا تھا۔