لاہور (نیوزڈیسک ) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر کے کلرکوں کی اپ گرےڈےشن کی سمری منظورکرتے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔بتایا گیا ہے کہ ا پ گرےڈےشن کے بعد سےنئر کلرک کو گرےڈ9سے 14،جونےئر کلرک کو گرےڈ 7سے گرےڈ 11،اسسٹنٹ کو گرےڈ 14سے 16مےں اور سپرنٹنڈنٹ کوگرےڈ 16سے گرےڈ17مےں اپ گرےڈ کردےاگےا اور نوٹیفکیشن کے بعد فوری ترقی ہو جائے گی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظور ی دیتے ہوئے چےف سےکرٹری پنجاب خضرحےات گوندل کو نوٹےفکےشن جاری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن کی منظوری کی خبر ملتے ہی کلرکوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کے ساتھ مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔