اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

نئے سال 2016 کے آغاز پر ہی خوشی کی خبر،پاکستان ترقی کا ایک اورسنگ میل عبور کرنے کے قریب

datetime 2  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) نئے سال 2016 کے آغاز پر ہی خوشی کی خبر،پاکستان ترقی کا ایک اورسنگ میل عبور کرنے کے قریب،سال 2016ء کو اسٹاک مارکیٹ نے تیزی کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ سرمایہ کاروں نے جم کر حصص کی خریداری کی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 430 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 33 ہزار 246 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 317 کمپنوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ جن میں سے 224 کی قیمتوں میں اضافہ، 73 میں کمی، اور 20 کمپنوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔اسٹاک مارکیٹ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق سیمنٹ سیکٹر کے بہتر نتائج اور ٹیکسٹائل کے شعبے کو گیس کی فراہمی کے نتیجے میں کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا جو مارکیٹ میں تیزی کا سبب بنی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق 2016ءپاکستان کے لئے بہترین سال ثابت ہوگا، پاک چین اقتصادی راہداری اورگوادرسمیت دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہاہے اسی وجہ سے تجزیہ کاروں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ 2016ءپاکستان میں بزنس کے حوالے سے تاریخی سال ثابت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…